کراچی میں منشیات فروشی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی ملزمہ انمول پنکی کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس نے اپنی گرفتاری کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے پہلے ہی اپنا ’جانشین‘ مقرر کردیا تھا۔
ملزمہ نے اپنے نیٹ ورک کو فعال رکھنے کے لیے تمام کلائنٹس کو ایک آڈیو پیغام کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرگ ڈیلر پنکی کے گینگ میں کام کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل
وائرل ہونے والے آڈیو پیغام میں انمول پنکی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب اس کے موبائل نمبر کا کنٹرول ایک دوسرے شخص کے پاس ہوگا، جو اس کا قریبی دوست ہے۔
ملزمہ انمول پنکی نے اپنی گرفتاری سے قبل ہی اپنا جانشین مقرر کر لیا تھا اور اس حوالے سے آڈیو پیغام کے ذریعے تمام کلائنٹس کو آگاہ بھی کر دیا تھا۔
آڈیو پیغام میں انمول پنکی نے کہا، ’’میرے اسی نمبر سے اب ایک شخص آپ سے رابطے میں رہے گا۔ میرے بعد کام سنبھالنے والا میرا دوست ہوگا، جو آپ… pic.twitter.com/0mkZWGMfFC— WE News (@WENewsPk) May 13, 2026
ملزمہ نے اپنے گاہکوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس کی عدم موجودگی میں تمام معاملات اور رابطے وہی شخص سنبھالے گا تاکہ کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل، اہم آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
پولیس کے مطابق یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملزمہ ایک منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی اور قانونی کارروائی سے بچنے یا اس کے دوران بھی اپنا دھندہ جاری رکھنے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
اب پولیس اس کے موبائل نمبر اور آڈیو پیغام کی روشنی میں اس کے ساتھیوں اور نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔












