حکومت کا ایم ایل ون منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان، لاگت 6.66 ارب ڈالر ہوگی

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ ریلوے نے قومی اسمبلی میں کراچی سے پشاور تک 1,726 کلومیٹر طویل مین لائن (ایم ایل) ون ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا تفصیلی منصوبہ پیش کردیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ میگا منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس پر مجموعی طور پر 6.66 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 480 کلومیٹر طویل کراچی تا روہڑی ریلوے سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایل ون منصوبہ: کراچی پورٹ سے تعمیراتی کام جولائی میں شروع ہونے کا امکان

اس منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب رواں سال متوقع ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق کراچی تا روہڑی سیکشن کی تعمیراتی لاگت تقریباً 2 ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس مرحلے کو 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں 449 کلومیٹر طویل روہڑی تا ملتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں: ایکنک کا اجلاس، حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی

وزارت نے بتایا کہ یہ مرحلہ بھی 3 سال میں مکمل ہوگا، تیسرے مرحلے میں 334 کلومیٹر طویل ملتان تا لاہور سیکشن کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس حصے پر تقریباً 88 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چوتھے مرحلے کے تحت لاہور تا راولپنڈی ریلوے ٹریک کو جدید بنایا جائے گا۔ 289 کلومیٹر طویل اس سیکشن پر ایک ارب 56 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: ریلوے: 6.7 ارب ڈالر کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری

5ویں اور آخری مرحلے میں 174 کلومیٹر طویل راولپنڈی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق اس حصے پر 92 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جبکہ اسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سفر کے دورانیے میں کمی اور مال برداری کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘