اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروبار کے آغاز پر تیزی

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے دوران تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 998.01 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 168,449.14 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں رہا۔

 اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑی کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جہاں سرمایہ کاروں نے جاری سفارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور امریکا و ایران کے درمیان صورتحال سے متعلق غیر یقینی کیفیت کے باعث محتاط حکمت عملی اختیار کی تھی۔

علاوہ ازیں عالمی سطح پر تیل کی بلند قیمتوں نے بھی مارکیٹ کے جذبات کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں اہم شیئرز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ میں، بینچ مارک انڈیکس میں نمایاں کمی

بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,465.09 پوائنٹس یعنی 0.87 فیصد کمی کے بعد 167,451.14 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث جنوبی کوریا کی کمپنی ایس کے ہائینکس کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔

عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات پر مرکوز رہی۔

عالمی سطح پر جاپان کے نکی انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی، جبکہ ایشیا پیسیفک شیئرز انڈیکس بھی ریکارڈ سطح کے قریب رہا۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی بلند قیمتیں مستقبل میں دوبارہ مہنگائی کے خدشات کو بڑھا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں