’ایسی قربانیوں کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی‘، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدا کو خراجِ عقیدت

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں جیسی مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے یہ بہادر سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دھرتی کی آبیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک شہید لیاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت دلیر شہری تھا، جس نے خطرہ محسوس کرتے ہی فوری طور پر اپنی جان قربان کر دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی قربانیاں صرف اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ قوم کے حوالے سے دی جانے والی ایسی قربانیوں کی دنیا کی تاریخ میں دوسری مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ چند روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک اور شہید کی قربانی کا واقعہ سامنے آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن کے محافظ اور شہری ملک کی سلامتی کے لیے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ کے بہادر شہری لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے شرکاء سے تمام شہداء کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “سردار صاحب! آپ سے درخواست ہے کہ سب شہداء کے لیے ہاتھ اٹھائیں اور ان کے لیے دعا کریں۔”

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی