ٹیکس پالیسی تجاویز پر اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ بجٹ کے لیے متوازن اور ترقیاتی اقدامات پر زور

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی تجاویز پر غور کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متوازن اور ترقیاتی اقدامات پر زور دیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے مختلف ٹیکس تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر رسمی سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے، بجٹ پالیسی تجاویز کے جائزے کے لیے اہم اجلاس

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بجٹ میں ایسے متوازن اور ترقیاتی اقدامات شامل کیے جائیں گے جو نہ صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کریں بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم بنائیں۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ محصولات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیانت دار ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریونیو جنریشن کے لیے مربوط اور پائیدار حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں