دوسرا ٹی20: پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو 67رنز سے شکست دے دی

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے ویمن کو 67 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات ایمن فاطمہ کی جارحانہ بیٹنگ تھی، جنہوں نے صرف 43 گیندوں پر 5 چوکوں اور 10 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

منیبہ علی نے 36 اور نتالیہ پرویز نے 24 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے مشیل ماونگا، پریشیس مارانگے اور لنڈوکوہلے مابھیرو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 103 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی کوئی بھی بیٹر پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکی، کپتان نومویلو سبانڈا 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ رونیارارو پاسیپانوڈیا نے 16 اور قدزئی چیگورا نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کپتان فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال، طوبہ حسن، عائشہ ظفر اور نتالیہ پرویز نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

 اس طرح پاکستان نے سیریز کے اس میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی