اسلام آباد کی مویشی منڈیوں کے لیے سخت سیکیورٹی پلان، 1500 اہلکار تعینات

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت 1500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار مختلف ڈیوٹیاں انجام دیں گے جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 1500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پٹرولنگ یونٹس، کیپیٹل پٹرول فورس اور متعلقہ تھانوں کی موبائل ٹیمیں ایمرجنسی ریسپانس کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ مقامات کے علاوہ کہیں بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران بھی خصوصی ڈیوٹیاں انجام دیں گے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مختص کردہ پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی جیلوں میں مبینہ جنسی تشدد بے نقاب، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر تل ابیب سیخ پا

دلجیت دوسانجھ نے انڈیا چھوڑ کر امریکی شہریت حاصل کر لی؟

’بلاول بھٹو کو شازیہ مری سے معذرت کرنی چاہیے‘، پریس کانفرنس کے دوران سخت رویے پر چیئرمین پیپلز پارٹی تنقید کی زد میں

غزہ پالیسی پر تنقید کرنے والی فرانچیسکا البانیز کے حق میں امریکی عدالت کا فیصلہ

68 فیصد پاس ورڈز ایک دن میں ہیک ہو سکتے ہیں، سائبر سیکیورٹی رپورٹ کا انکشاف

ویڈیو

لاہور کے 100 سالہ پرانا اچھرہ بازار کو ماڈل بازار بنا دیا گیا

ترسیلات زر میں اضافہ معیشت کو کتنا بہتر بنا سکتا ہے؟ کراچی کے کاروباری افراد کی آراء

پاک چین اقتصادی تعلقات میں نئی روح: اربوں ڈالرز کے معاہدے اور مشترکہ اکنامک ہیڈ کوارٹر کا قیام

کالم / تجزیہ

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟