دنانیر مبین نے شاہ رخ خان کی فلم ’دیوداس‘ پر سخت تنقید کیوں شروع کردی؟

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی بے باک رائے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کلاسک فلم ’دیوداس‘ کو سخت الفاظ میں ’اوورریٹڈ‘ قرار دیتے ہوئے اس کے پلاٹ اور کہانی پر سوالات اٹھا دیے۔

دنانیر مبین جو اس وقت اپنی نئی فلم ’میرا لیاری‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک مختصر چیٹ سیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے فلمی کلاسکس سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیے۔

چیٹ سیشن کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کون سی کلاسک فلم اوورریٹڈ ہے تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ’دیوداس‘ کا نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی انہیں غیر منطقی اور کمزور محسوس ہوتی ہے۔ کہانی کیا ہے؟ لڑکا شرابی ہے، ایک عورت ہے جس کی عزت نہیں ہے۔ ایک بے شرم باپ ہے۔ کوئی اور عورت ہے جو ایک اور مرد کے لیے مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بھی انسان ہوں‘، تصاویر پر تنقید کے بعد اداکارہ دنانیر مبین نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے کہا کہ کیا یہ ایک کلاسک فلم ہے، کیا ہم شراب کو گلیمرائزڈ کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے فلم کی شاندار پروڈکشن ویلیوز، لباس اور سیٹ ڈیزائن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیولری، کپڑے اور سیٹ اچھا تھا۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی رائے سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے متنازع قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں