وٹامن بی ٹو کینسر کے خلیات کو زندہ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، نئی تحقیق

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی ٹو (رائبوفلیون) بعض حالات میں کینسر کے خلیات کو تباہ ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں کینسر کے علاج سے متعلق نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں میں 11 اقسام کے کینسر میں اضافہ، سائنسدانوں نے ممکنہ وجہ کا ابتدائی سراغ لگا لیا

وٹامن بی ٹو انسانی جسم کے لیے ایک اہم غذائی جزو ہے جو چکنائی اور پروٹین کو توانائی میں تبدیل کرنے، جلد، خون کے خلیات اور جسمانی جھلیوں کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وٹامن دودھ، انڈوں، گوشت اور سبز سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن بی ٹو کے میٹابولزم سے ایسے مالیکیولز بنتے ہیں جو خلیات کو آکسیڈیٹو نقصان سے بچاتے ہیں، تاہم یہی عمل کینسر کے خلیات کیلئے بھی حفاظتی ڈھال بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ وٹامن ’فیروپٹوسس‘ نامی ایک خاص قسم کے پروگرامڈ سیل ڈیتھ کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ فیروپٹوسس وہ قدرتی عمل ہے جس کے ذریعے جسم خراب یا خطرناک خلیات کو ختم کرتا ہے اور اسے کینسر کے خلاف اہم دفاعی نظام سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر چوتھے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ سونالی باندرے نے بتادیا

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے ’روزوفلیون‘ نامی ایک مرکب استعمال کیا جو وٹامن بی ٹو جیسا ہے۔ اس مرکب کے ذریعے انہوں نے کینسر خلیات کی حفاظتی صلاحیت کو کم کیا، جس کے بعد وہ تباہ ہونے لگے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جوزے پیڈرو فرائیڈمین اینجیلی کے مطابق وٹامن بی ٹو کینسر خلیات کو مخصوص قسم کی موت سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے اس کے اثرات کو مزید سمجھنا ضروری ہے۔

یہ تحقیق جرنل ’نیچر سیل بائیولوجی‘ میں شائع ہوئی جبکہ اس منصوبے کو جرمن ریسرچ فاؤنڈیشن نے بھی سپورٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار