کینسر چوتھے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ سونالی باندرے نے بتادیا

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ ان کی بیماری بروقت تشخیص ہو جاتی تو کینسر کو چوتھے مرحلے تک پہنچنے سے روکا جا سکتا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سونالی باندرے نے 2018 میں اپنی کینسر کی تشخیص اور علاج کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کے دوران انہیں سب سے بڑا احساس یہ ہوا کہ معاشرے میں کینسر جیسے مرض پر کھل کر بات نہیں کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گل ہی نہ جانے‘: سونالی بیندرے اس مداح سے بے خبر جو ان کے لیے جھیل میں کود گیا تھا

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں میٹاسٹیٹک (چوتھے مرحلے کا) کینسر تشخیص ہوا تو انہوں نے نیویارک میں کیموتھراپی اور سرجری سمیت طویل علاج کروایا۔ ان کے مطابق ’اگر بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جاتی تو مجھے وہ شدید مشکلات نہ جھیلنی پڑتیں جن کا سامنا کرنا پڑا‘۔

اداکارہ نے کہا کہ کینسر کے بارے میں بات کرنا ایک زمانے میں معاشرتی طور پر ممنوع سمجھا جاتا تھا اور لوگ اسے کھل کر نام لینے سے بھی گریز کرتے تھے۔ تاہم ان کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اس حوالے سے آگاہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہد آفریدی کے سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات رہے؟ لالہ کا دلچسپ جواب

سونالی باندرے نے کہا کہ کینسر اگر ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو یہ قابلِ علاج بیماری ہے اور یہ ’موت کا فیصلہ نہیں ہوتا‘۔ انہوں نے زور دیا کہ باقاعدہ طبی معائنہ اور بروقت تشخیص سے بہت سی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بیماری کے تجربے کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کا مقصد کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور لوگوں کو وقت پر ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینا تھا۔

واضح رہے کہ سونالی باندرے علاج کے بعد کینسر سے صحتیاب ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کینسر سے بچ جانے والے افراد کے لیے آگاہی پیدا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا اعلان، میسجز کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی