آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو دھچکا، الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے معزز عدالت العالیہ کے فیصلے وحید اشرف و دیگر بنام الیکشن کمیشن و دیگر (مورخہ 05.10.2023) اور متعلقہ انتخابی قوانین کی روشنی میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ درخواست کی جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن نے مالیاتی ریکارڈ کے آڈٹ کے لیے ایک آڈٹ افسر مقرر کیا تاکہ جماعت کے اکاؤنٹس اور مالی دستاویزات کا جائزہ لیا جا سکے۔

آڈٹ افسر کی ابتدائی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ درخواست گزار جماعت کے مالیاتی ریکارڈ اور اکاؤنٹس میں الیکشن رولز کے رول 121 کی خلاف ورزیاں پائی گئی ہیں۔

اعتراضات سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے معاملہ دوبارہ جانچ کے لیے آڈٹ افسر کو بھجوایا، تاہم دوسری رپورٹ میں بھی انہی خلاف ورزیوں اور اعتراضات کو برقرار رکھا گیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں اور وکلا کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا۔ فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کے تفصیلی جائزے کے بعد کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ جماعت رول 121 کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتیجتاً مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن اور نگرانی آئین و قانون کے مطابق شفاف اور مساوی اصولوں کے تحت انجام دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟