امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردار، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے اہم کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جس کے تناظر میں امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام ایک تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے گہرے تشکر اور مستقل قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین جیک برگمین نے اپنے خط میں کہاکہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ایک مؤثر اور بصیرت پر مبنی سفارتی اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری امن کوششوں میں پاکستانی قیادت کی رہنمائی قابلِ ستائش ہے۔

ان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات طویل المدتی اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پہلے ہی پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کا اعتراف کر چکے ہیں۔

جیک برگمین نے یہ بھی کہاکہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کسی حتمی معاہدے کے لے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، چین کی جانب سے حمایت کا اعادہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ بندی کی تھی، جو اب تک برقرار ہے، اور صدر ٹرمپ کئی بار اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘