سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم 232 رنز بنا کر آؤٹ، بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 156 رنز کی برتری

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ دوسرے روز کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے اور اسے دوسری اننگز میں 156 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اور ابتدائی نقصان

پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی، تاہم اوپننگ جوڑی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکی۔ اذان اویس 13 اور عبداللہ شفیق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد سعود شکیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اسکور 79 تک پہنچا۔

بابر اعظم نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کا مجموعی اسکور 142 پر ہونے پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پاکستان کی پانچویں وکٹ 150 رنز پر گری۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری جب محمد رضوان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی 16 رنز کے ساتھ 184 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

خرم شہزاد 10 رنز بنا کر 207 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری وکٹ ساجد خان کی صورت میں 232 رنز پر گری۔ انہوں نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے اور ٹیم آل آؤٹ ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع

2 اسلامی ملکوں میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق، عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

رانا مشہود کی یونیسکو ڈائریکٹر سے ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز، 10 ہزار سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں