لاہور ہائیکورٹ نے پوتے کو خرچہ دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پوتے کو خرچہ ادا کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس چوہدری سلطان محمود نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’پیرافورس کا کارروائی سے انکار‘، لاہور ہائیکورٹ میں تھیٹروں پر چھاپوں کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
درخواست گزار بشیر احمد کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے دادا کو خرچہ ادا کرنے کا حکم حقائق کے منافی دیا۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دادا کے نام پر پراپرٹی موجود ہے اور وہ خرچہ ادا کرنے کی مالی حیثیت رکھتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق یہی وجہ ہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق درست ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی نے لاہور ہائیکورٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لیں، پہلے کیس میں باپ بیٹی کا سبق آموز معاملہ
دوسری جانب خاتون کے وکیل محمد تنویر چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا، اس لیے اسے برقرار رکھا جائے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔













