پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) اور پاکستان کے درمیان قومی شاہراہ این-5 کے اہم حصوں کی تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے 32 کروڑ ڈالر (320.16 ملین ڈالر) کے قرضے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، یہ شاہراہ کراچی سے لے کر افغان سرحد کے قریب طورخم تک پھیلی ہوئی ہے اور اسے ملکی مواصلاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے کے این 45 منصوبے کی بولی کا عمل بے ضابطگیوں کے باعث کالعدم قرار

اس اہم معاہدے پر پاکستان کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری محمد ہمیر کریم کڈوائی اور بیجنگ میں قائم بینک کی طرف سے چیف انوسٹمنٹ آفیسر کونسٹنٹین لیمیٹوسکی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے، جبکہ بینک اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے درمیان ایک علیحدہ پروجیکٹ معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

وفاقی وزیر احد خان چیمہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا بلکہ علاقائی روابط، تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ترقیاتی شعبے میں پاکستان کی مسلسل مدد کرنے پر بینک کی طویل المدتی شراکت داری کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟

بینک کے چیف انوسٹمنٹ آفیسر نے واضح کیا کہ این-5 کی تعمیرِ نو جدید، ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والے (کلائمیٹ ریزیلیئنٹ) ڈیزائن کے تحت کی جائے گی، تاکہ یہ بین الاقوامی تجارتی راہداری طویل عرصے تک پائیدار رہ سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور اس ایشیائی بینک کے درمیان یہ تعاون نیا نہیں ہے؛ حال ہی میں پاکستان نے اسی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے چین کی مارکیٹ میں اپنا پہلا ‘پانڈا بانڈ’ جاری کر کے 25 کروڑ ڈالر اکٹھے کیے تھے، جبکہ سال 2019 میں بھی اس بینک نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم