پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے قازقستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر کو آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بن سکتی ہیں۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور ٹرانس شپمنٹ، ملٹی پرپز ٹرمینلز اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان، قازقستان تعلقات میں نیا موڑ، بزنس فورم میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے وسطی ایشیائی ممالک کو خلیجی اور افریقی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp