پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے سلہٹ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ بھی کیا۔

پاکستان کی ٹیم کی اس شکست پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا جہاں صارفین نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

شائقین کا کہنا تھا کہ ٹیم مسلسل غیر مستقل مزاجی کا شکار ہے اور اہم مواقع پر بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2 سال میں 2 دفعہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا، ایسی کارکردگی پر شرم آنی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ کرکٹ بورڈ کی عظیم اور ویژنری قیادت کے نتیجے میں پاکستان ساتویں مسلسل سیریز بھی ہار گیا۔ اب تو دفنانا ہی رہ گیا ہے۔

احمد وڑائچ نے کہا کہ بنگلہ دیش 2024 میں پاکستان آیا، 2 ٹیسٹ ہرا کر گیا۔ اب 2 سال بعد 2026 میں پاکستان وہاں گیا ہے، بنگلہ دیش نے پھر ہمیں 2 ٹیسٹ ہرا دیے ہیں 2 سال میں 0-4، عظیم کامیابی اور تعاون پر سب کا شکریہ

فہیم اختر ملک لکھتے ہیں کہ کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم پر پابندی لگائی جائے یہ کھلاڑی اب صرف ٹی 20 کھیلنے والے ہیں۔

احمد حسن نے کہا کہ محسن نقوی نے کرکٹ کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم ترین لیول پر پہنچا دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش نے وائٹ واش کر ڈالا ہے اس سے بدترین کرکٹ نا کبھی دیکھی نا پاکستان میں کبھی ایسی بدترین ٹیم دیکھی گئی تھی جو آج ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز اسکور کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp