سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے سہلٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔

سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے 5ویں اور فیصلہ کن روز بارش کے باعث کھیل کا تاخیر سے آغاز ہوا۔

مقامی شائقین کو ایک سنسنی خیز اختتام کی توقع تھی اور بنگلہ دیشی بولرز خاص طور پر تیج الاسلام ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پہاڑ جیسا ہدف لیکن پاکستانی کوچ عمر گل جیت کے لیے پرامید

آج پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ساجد خان تھے جنہیں تیج الاسلام کی گیند پر نجم الحسین شانتو نے کیچ آؤٹ کیا، ان کے بعد محمد رضوان بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔

رضوان 94 رنز بناکر شریف الاسلام کی گیند پر مہدی حسن مرزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد خرم شہزاد تیج الاسلام کی گیند پر تنزید حسن کے ہاتھوں باؤنڈری کے پاس کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس کو پلیئر آف دا میچ قرار دیا گیا۔

چوتھے روز کا کھیل

سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک پاکستان نے بنگلہ دیش کے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے تھے۔

قومی ٹیم کو اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب عبداللہ فضل صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اذان اویس 21 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے اور اسکور 41 رنز تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دے دیا

ابتدائی 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 133 رنز تک پہنچایا۔

بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل صرف 6 رنز بنا سکے۔

پاکستان کا مجموعہ 162 رنز تک پہنچا تو شان مسعود 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، 3 اہم فاسٹ بولرز شامل نہیں

بعد ازاں سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 255 رنز تک پہنچایا۔

محمد رضوان نے اس دوران نصف سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز اسکور کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے