سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کھانوں اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جبکہ اس مد میں اربوں روپے کے اخراجات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستانی عازمینِ حج کو روزانہ تین وقت معیاری، تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 1086 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے حکومت کا پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں 35 جدید کلینکس قائم کرنے کا اعلان
حج انتظامات سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ فی عازم یومیہ 36 سعودی ریال، یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
عازمینِ حج کے ناشتے میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل کیے گئے ہیں، جبکہ دوپہر اور رات کے کھانوں میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد سمیت مختلف پاکستانی اور مشرقی پکوان پیش کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان علما کونسل اور دارالافتا پاکستان کی جانب سے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
دوسری جانب سعودی عرب میں حج کے روح پرور اجتماع کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی رواں برس 9 ذی الحج 1447 ہجری، بروز منگل 26 مئی کو مسجد نمرہ، عرفات میں خطبۂ حج دیں گے۔














