اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 25 مئی سے موسمِ گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔ وفاقی نظامتِ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے 3 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، جبکہ تعطیلات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ایف ڈی ای کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 25 مئی سے شروع ہوں گی، جبکہ اسکول اور کالج 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 15 جون سے دو ہفتوں پر مشتمل ’سمر فیسٹا‘ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس کے تحت مختلف تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا نصاب بروقت مکمل کرانے کے لیے جون یا جولائی میں ہر ادارے میں خصوصی کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے لیے ضرورت کے مطابق تدریسی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کلاسز ڈیجیٹل ہب سے منسلک کلاس رومز کے ذریعے بھی منعقد کی جاسکتی ہیں، جہاں جون میں براہِ راست اور جولائی میں ریکارڈ شدہ لیکچرز فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق انڈرگریجویٹ پروگرامز، بشمول بی ایس اور اے ڈی پی کلاسز، اپنے مقررہ تعلیمی شیڈول اور سمسٹر کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گی۔

ایف ڈی ای نے مزید بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں میں مرمت، دیکھ بھال اور اسٹاک چیکنگ کے امور بھی اسی دوران انجام دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp