مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن احمد رضا قادری کا یہ انٹرویو قبل ازیں 21 مئی 2026 کو شائع ہو چکا ہے، جسے مکرر پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی ایک پیج پر آ چکے ہیں، اور دونوں کی کوشش ہے کہ ریاست میں انتخابات بروقت نہ ہوں۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے اب جو مؤقف ہے پہلے یہ نہیں تھا۔

’وی نیوز ایکسکلوسیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہاجرینِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں اور یہی وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ مہاجر نشستیں صرف چند سیٹوں کا معاملہ نہیں بلکہ 25 لاکھ مہاجرین پورے مقبوضہ کشمیر کے نمائندہ ہیں۔

احمد رضا قادری نے بتایا کہ ان کا خاندان 1947 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد تحصیل اڑی سے ہجرت کرکے آزاد کشمیر اور بعد ازاں راولپنڈی منتقل ہوا۔

’میرے والد 5 بار اور میں 3 بار الیکشن جیت چکا‘

انہوں نے کہاکہ ان کے والد پانچ بار جبکہ وہ خود تین مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ ’مہاجرین نے اپنا گھر بار، جان و مال اور عزتیں صرف اس لیے قربان کیں تاکہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن سکے۔‘

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک اہم مسئلہ بن کر سامنے آئی ہے، تاہم مہاجر نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کسی طور آئینی، اخلاقی یا سیاسی طور پر درست نہیں۔

احمد رضا قادری نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مہاجرین کو حقِ رائے دہی حاصل ہے اور انہیں نمائندگی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

رکن اسمبلی نے دعویٰ کیاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بعض مطالبات مقامی نوعیت کے تھے، لیکن انہیں قومی سطح کا مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔

’آٹا اور بجلی سستے ہونے کے باوجود احتجاجی سلسلہ ختم نہیں ہوا‘

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے آٹے اور بجلی سمیت متعدد مطالبات تسلیم کیے، اس کے باوجود احتجاجی سلسلہ ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں آٹے اور بجلی پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے اور وفاقی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنی تاریخی وابستگی اور ذمہ داری کے تحت تعاون کررہی ہے۔

مہاجر نشستوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قادری نے کہاکہ بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ان نشستوں کے ذریعے حکومتوں کو تبدیل کیا جاتا ہے، حالانکہ انہوں نے کبھی کسی عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہاکہ بعض لوگ مہاجر نشستوں کے طریقہ انتخاب میں تبدیلی چاہتے ہیں، لیکن اگر مہاجرین سے ووٹ کا حق لے لیا گیا تو ان کی نمائندگی بے معنی ہو جائے گی۔

احمد رضا قادری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بعض باتیں اب ایک جیسی محسوس ہوتی ہیں، خصوصاً انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر دونوں ایک پیج پر ہیں۔

’انتخابات بروقت نہ ہوئے تو جمہوری نظام کو نقصان ہوگا‘

انہوں نے زور دیا کہ آزاد کشمیر میں بروقت انتخابات نہ ہونا جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو وہ ضرور کارکردگی دکھائے گی۔ عوام گورننس اور کارکردگی کو دیکھتے ہیں اور یہی چیز آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گی۔

’تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا‘

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے احمد رضا قادری نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے کشمیریوں پر سخت پابندیاں عائد کیں اور آواز دبانے کی کوشش کی، تاہم کشمیریوں کی جدوجہد ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہاکہ وقتی طور پر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا جا سکتا ہے لیکن کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی خواہش برقرار رہے گی اور ایک دن مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے