سویڈن میں جراسک دور کے آثار نے نئی دنیا آشکار کردی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 20 کروڑ سال قبل موجودہ جنوبی سویڈن کا علاقہ گھنے جنگلات اور سرسبز پودوں سے ڈھکا ہوا تھا جہاں مگرمچھ اور ڈائنوسار گھوما کرتے تھے۔

ماہرِ آثارِ قدیمہ ویوی واجدا اور ان کی ٹیم اسی قدیم دنیا کو دوبارہ تشکیل دینے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔

اسٹاک ہوم کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ایک حصے میں واقع اپنے دفتر میں ویوی واجدا نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

ان کا دفتر کتابوں اور فوسل نمونوں سے بھرا ہوا تھا، ان میں سے بعض اوورہیڈ پروجیکٹر کے ذریعے دیوار پر بھی دکھائے جا رہے تھے۔

وہ اپنے خوردبین کے پیچھے بیٹھی جنوبی سویڈن کے علاقے اسکانے سے جمع کیے گئے نمونوں کا جائزہ لے رہی تھیں۔

ویوی واجدا نے ایک نمونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولن کا نمونہ ہے جو انہوں نے فیلڈ سے جمع کیا تھا۔

دیوار پر دکھائی دینے والے یہ بھورے اور زرد رنگ کے گول اور مستطیل نما ذرات دراصل لاکھوں سال پرانے پودوں کے آثار تھے۔

سویڈن میں جراسک دور کے زیادہ تر فوسلز صوبہ اسکانے میں دریافت ہوئے ہیں، جہاں یہ آثار زمین میں موجود گہری دراڑوں کی وجہ سے محفوظ رہے۔

انہی دراڑوں نے فوسلز کو برفانی ادوار کے اثرات سے بچائے رکھا، ورنہ سویڈن میں برفانی زمانوں نے قدیم نشانات مٹا دیے تھے۔

مزید پڑھیں: سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

ویوی واجدا کے مطابق، وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ جراسک دور میں یہاں کس قسم کے جنگلات تھے۔

’جب میں پولن کا ایک ذرہ دیکھتی ہوں تو میرے سامنے درخت اور پورا ماحولیاتی نظام آجاتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ کسی پتھر یا فوسل کو دیکھتی تھیں تو ان کے ذہن میں قدیم دنیا کی ایک مکمل تصویر ابھر آتی تھی۔

’اسی تصور کو عام لوگوں تک پہنچانے کا خیال ان کے تحقیقی سفر کے دوران آہستہ آہستہ پروان چڑھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں