وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر، علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی استدعا

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں ان کے استعفے اور اس کے بعد کیے گئے انتظامی اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غیر آئینی اور دباؤ کے تحت لیا گیا، لہٰذا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کو ایک سزایافتہ نااہل فرد کی ڈکٹیشن پر قبول کیا گیا، جو آئینی اصولوں کے منافی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ڈی نوٹیفکیشن کو بھی غیر قانونی اور آئین سے متصادم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استعفیٰ دباؤ کے تحت دیا گیا تھا اور اس کی قانونی حیثیت موجود نہیں، لہٰذا اس بنیاد پر کیے گئے تمام سرکاری اقدامات بھی غیر مؤثر قرار دیے جائیں۔

مزید استدعا کی گئی ہے کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں جاری ہونے والے تمام سرکاری فیصلے بھی منسوخ کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘