لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام قبول کرنے والی لاہور کی رہائشی خاتون عائشہ کو بالغ قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت دے دی ہے اور والدین کی جانب سے دائر حوالگی کی درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ کی عمر 19 سے ساڑھے 19 سال کے درمیان ہے، لہٰذا وہ قانونی طور پر اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کی مجاز ہیں۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اسلام قبول کرنے والی لاہور کی رہائشی سونیا (موجودہ نام عائشہ) سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے اس کے ساتھ والدین کی جانب سے دائر حوالگی کی درخواست بھی نمٹا دی۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ پیشی پر عدالت نے بچی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق رپورٹ میں عائشہ کی عمر 19 سے ساڑھے 19 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے۔ وکیل وسیم ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ دستاویزات اور دعوے میں عمر سے متعلق ابہام تھا، اس لیے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر خاتون بالغ ہیں تو انہیں اپنی مرضی سے رہنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ عائشہ اپنی آزاد مرضی سے فیصلہ کرنے کی مجاز ہیں۔

عدالت نے مزید ہدایت دی کہ اگر والدین ملاقات کرنا چاہیں تو ان کی خواہش کا احترام کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس کے فیصلے تک عائشہ کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق لاہور کی رہائشی سونیا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عائشہ رکھا تھا۔

سماعت کے دوران عائشہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ ان کے والدین ان پر اسلام چھوڑ کر دوبارہ عیسائیت اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے