امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والی شادی میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔
ایک رپورٹر کی جانب سے شادی میں شرکت کے سوال پر صدر نے کہا کہ ان کا بیٹا چاہتا ہے کہ وہ جائیں لیکن یہ ایک انتہائی نجی اور مختصر تقریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے مناسب وقت نہیں ہے کیونکہ انہیں ایران اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہے۔
ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ شادی میں شرکت کرتے ہیں تب بھی میڈیا ان کے پیچھے پڑ جائے گا۔
🚨 LMAO! Q: "Are you attending your son's wedding this weekend, by the way?"
PRESIDENT TRUMP: "If I do attend, I get killed. If I don't attend, I get killed — by the fake news!"
"Uh, he'd like me to go, but it's going to be just a small little private affair, and I'm going to… pic.twitter.com/UNYns0FtEt
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) May 21, 2026
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ تقریب میں شریک نہیں ہوتے تب بھی جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا ان پر تنقید کرے گا، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی شادی اچھی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر رواں ہفتے کے آخر میں بہاماس میں بیٹینا اینڈرسن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
سرکاری شیڈول کے مطابق صدر ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں نیو جرسی میں موجود اپنی گرمیوں کی رہائش گاہ پر وقت گزاریں گے۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کے بیٹے کی سابقہ اہلیہ وینیسا ٹرمپ کے اس انکشاف کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔













