مامیا شاہ جعفر کا ساتھی اداکار پر ہراسانی کا الزام، شوبز انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تلخ تجربات، ذہنی صحت کے مسائل اور مبینہ ہراسانی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے ساتھی اداکار پر نامناسب رویے اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پاکستان میں بدترین اداکاری کا تجربہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اداکار نے انہیں شوٹنگ کے دوران مسلسل غیر آرام دہ محسوس کروایا اور بار بار غیر ضروری جسمانی قربت کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

مامیا شاہ جعفر نے بتایا کہ وہ صرف قریبی دوستوں کے ساتھ ہی اس نوعیت کا برتاؤ رکھتی ہیں تاہم ان کے واضح انکار کے باوجود متعلقہ اداکار نے بارہا انہیں گلے لگانے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر معروف افسانہ نگار کے حوالے سے بحث کے دوران معاملہ شدت اختیار کر گیا جہاں مبینہ طور پر اداکار نے غصے میں نامناسب رویہ اپنایا اور انہیں برا بھلا بھی کہا۔ مامیا کے مطابق صورتحال اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ ہدایتکار کو مداخلت کرنا پڑی اور ان کو صرف کام پر توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

انٹرویو نے بعد ارسلان خان کا نام سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا کہ شاید انہوں نے مامیا شاہ جعفر کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے تاہم اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بات نہیں کر رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

ان الزامات کے علاوہ مامیا شجاعفر نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم، جو برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی اس میں ان کا کردار ’زیبا‘ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں اب بھی زیبا کے کردار سے باہر نہیں آ سکی تھی۔ وہ کردار میرے لاشعور میں بس گیا تھا اور میں اس کی تاریکی میں پھنس گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹرتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون