کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز خضدار کے شمال مغرب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نوشکی، خاران، مستونگ، خضدار، قلات اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان کا وسیع علاقہ زلزلے کے خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ یہ خطہ مختلف ارضیاتی پلیٹوں کی سرحدوں اور فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بلوچستان میں بڑا زلزلہ آنے والا ہے اور اس کے لیے حکومت کتنی تیار ہے؟

ماضی میں بھی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زلزلے آتے رہے ہیں، جن میں بعض واقعات بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنے۔

زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے، حکام کے مطابق نقصانات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر صورت حال واضح ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp