پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، انمول عرف پنکی جیل منتقل

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو جمعہ کے روز منشیات کے متعدد مقدمات اور ایک قتل کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

انمول کو رواں ماہ کے آغاز میں کراچی سے 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، جن کا تعلق منشیات رکھنے اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے سے تھا۔

گرفتاری سے قبل بھی اس کے خلاف کئی فوجداری مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے خلاف فعال مقدمات کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے لاہور سے گرفتار کرکے یہاں لائے ہیں‘، انمول پنکی کی عدالت میں دہائی

جمعہ کے روز انمول کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے بغدادی، اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ، گزری اور درخشاں تھانوں میں درج مقدمات کے سلسلے میں متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹس کے روبرو پیش کیا گیا۔

جمعہ کو انمول کے خلاف ایک منشیات کیس، ایک قتل کیس اور 10 پرانے منشیات مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہوئی۔

مزید پڑھیں: کوکین کوئین انمول پنکی کن تھانوں کے اہلکاروں کو رشوت دیتی رہی؟ تفتیشی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

تمام مقدمات میں استغاثہ نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے اسے تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسران کوتحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل جنوبی ضلع کے سیشن جج نے درخشاں، گزری، گارڈن اور ڈیفنس پولیس کی جانب سے انمول کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی درخواستیں منظور کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی