ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور کے نواحی علاقے پلوبی میں ایک بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرن کو پولیس نے منتشر کردیا ہے۔

یہ واقعہ ڈھاکہ کے مصروف ترین میرپور ٹین چوراہے پر  پیش آیا، جہاں مظاہرین دن کے آغاز سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ مظاہرین نے گول چکر پر ٹریفک کو روکنے کی کوشش کی، جس کے باعث آس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: آئینی اصلاحات کی شقیں منسوخ کرنے پر حزب اختلاف نے احتجاج کی دھمکی دیدی

بعد ازاں پولیس نے سڑک کو کھلوانے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

یہ احتجاج نمازِ جمعہ کے بعد پلو بی میں مقتل بچے کی رہائش گاہ کے قریب شروع ہوا تھا۔ دوپہر کے وقت مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے میرپور ٹین کی طرف مارچ کیا، جہاں انہوں نے واقعے کے ذمہ داروں کے لیے جلد انصاف اور سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کے دوران میرپور اور اس کے قریبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے میرپور ماڈل تھانے کے افسر حافظ الرحمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے شروع میں ٹریفک میں خلل کے باوجود پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی جیل خانوں میں گنجائش سے دگنے قیدی، متعدد مسائل شدت اختیار کرگئے

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مظاہرین پرامن رہے، پولیس نے ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ لیکن جب انہوں نے ٹریفک کو مکمل طور پر روکنے کی کوشش کی، جس سے شدید جام لگ گیا، تو پولیس نے مداخلت کر کے انہیں سڑک سے ہٹا دیا۔

مقامی حکام کے مطابق پولیس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘