اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس کے انجن میں اچانک آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
راولپنڈی میں سکستھ روڈ اسٹاپ پر آگ لگنے سے میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی pic.twitter.com/BqfHGg0Tcq
— Ali Tanoli (@alitanoli889) May 23, 2026
حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس مسافروں سے خالی تھی، جس کے باعث ایک بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل عملہ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں میٹرو بس سروس بحال، بلیو اور گرین لائنز بھی چل پڑیں
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر اسے تکنیکی خرابی کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔













