چارسدہ میں دلخراش حادثہ، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ اس حادثے میں تین کم عمر بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والدین زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی والے گھر میں صف ماتم، چارسدہ میں چھت گر گئی، 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کے وقت بچے گھر کے اندر موجود تھے جب چھت اچانک گر گئی۔

زخمی ہونے والے والدین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی