کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جس کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 6 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp