شدید گرمی اور لاپروائی، قربانی کے جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید گرم موسم اور شہریوں کی لاپروائی کے باعث قربانی کے جانور مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں مویشیوں میں نزلہ، زکام، بخار، کھانسی اور دیگر بیماریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کی مویشی منڈی میں خریدار سستے اور لگژری بلاکس میں تقسیم، قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بڑا فرق

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت اور غیر مناسب دیکھ بھال کے باعث قربانی کے جانوروں میں بیماریوں کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً ساڑھے تین ہزار جانور بخار، کھانسی، نزلہ اور چچڑ جیسی بیماریوں کے باعث ویٹرنری اسپتال لائے گئے ہیں۔

شہر میں قائم سرکاری ویٹرنری اسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ ڈھائی سو کے قریب چھوٹے بڑے مویشی لائے جا رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر جانور نزلہ، زکام، بخار، کھانسی، ڈائریا اور دیگر انفیکشنز میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کے مطابق قربانی کے جانور اچانک بیمار پڑ گئے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ جانوروں کو ایک ہی جگہ پر تنگ ماحول میں رکھنا اور بیمار جانوروں کے ساتھ ملانا ہے، جس سے وائرس اور انفیکشن تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بعض شہری جانوروں کو مناسب چارے کے بجائے روٹیاں، برگر، پیزا اور تربوز جیسے غیر موزوں کھانے کھلا رہے ہیں، جو جانوروں کی صحت پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانوروں کی کھالیں کہاں جاتی ہیں، ان سے کیا کچھ بنتا ہے؟

ان کے مطابق جانوروں میں چچڑ کی بیماری بھی عام ہو رہی ہے، اس لیے منڈی سے جانور خریدتے وقت ان کے جسم اور کانوں کی اچھی طرح جانچ ضروری ہے تاکہ بیماری کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔

ویٹرنری اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے علاج کے لیے 24 گھنٹے مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ادویات اور ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہے تاکہ متاثرہ مویشیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں