عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ سامنے آنے لگا۔ کراچی سے ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔
وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد چلتی گاڑی سے بکرا چوری کرکے موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھنے والے شہری بھی حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کئی صارفین نے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی اور سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عامر قریشی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور حکمران جماعت نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
یہ حالت ہے کراچی کی-
پولیس اور حکمران پارٹی نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے اپنی آنکھیں دانستہ طور پر بند کر رکھی ہیں- pic.twitter.com/WjW5Hb3b6n— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) May 24, 2026
صاحبہ رانی نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ واہ یہ لوگ کتنے حیرت انگیز ہیں، مجھے تو یہ کسی فلم کا منظر محسوس ہوتا ہے۔ یہ بے حد باصلاحیت اور محنتی لوگ ہیں۔
Wow what amazing people they are it feels like a scene from a movie to me they are wonderfully talented and hardworking people 😂
— Sabiha rani (@Sabiharani1110) May 25, 2026
رانا عارف نے طنزاً کہا کہ شکر کریں چلتی گاڑی پر چوری کیا ہے ناکہ لگا کر نہیں۔
شکر کریں چلتی گاڑی پر چوری کیا ہے ناکہ لگا کر نہیں ( جئے بھٹو 😜
— Rana Arif Touqeer (@Rana_Bhaii) May 24, 2026
شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر ہوتی ہے ایسے میں جانور چوری کی وارداتیں عوام کے لیے اضافی پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔














