سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ شہری قربانی کے ایام میں کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کے لیے سہولت حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن نے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا
کمپنی کے زیراہتمام سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں عید سے ایک روز قبل رات 3 بجے سے صبح 10 بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی جبکہ دن کے باقی اوقات میں معمول کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔
عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صارفین کو صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
اسی طرح عید کے تیسرے روز گیس سپلائی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول شہریوں کو عید کے ایام میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ: تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، بحالی میں کتنے دن لگیں گے؟
سوئی سدرن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔












