وزیراعظم شہباز شریف اور شی جن پنگ کی ملاقات، پاک چین تعاون کے نئے دور پر اتفاق

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ پاکستان چین دوستی کی تاریخی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے 75ویں سالگرہ کو اسٹریٹجک، عملی اور مستقبل پر مبنی تعاون کے ایک نئے دور میں تبدیل کیا جائے گا۔

یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: شی جن پنگ کی مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے پاکستان کےتعمیری کردار کی تعریف

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر وزرا اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان چین دیرینہ اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی تناظر میں دونوں ممالک کی آہنی دوستی کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفادات، خصوصاً ون چائنا پالیسی پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے ایک روز قبل ہانگژو کے کامیاب دورے کا ذکر کرتے ہوئے ژجیانگ صوبے کی ترقی میں صدر شی جن پنگ کے کلیدی کردار کو سراہا، جہاں وہ 2002 سے 2007 تک گورنر رہے تھے۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی جراتمندانہ اور دوراندیش قیادت کی بھی تعریف کی، جس نے چین کو ایک عالمی طاقت میں تبدیل کردیا۔

علاقائی امن کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی علاقائی امن کے لیے پیش کردہ 4 نکاتی تجویز کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ عالمی حالات میں پاکستان اور چین کی دوستی اور تعاون خطے اور دنیا میں استحکام کا اہم ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی اقدامات، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو شامل ہیں، کو سراہا۔

وزیراعظم نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری کے وژن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے، سی پیک کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کو اڑان پاکستان پروگرام سے ہم آہنگ کیا جائے، تاکہ صنعتکاری، باہمی روابط، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، قابل تجدید و صاف توانائی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں وسیع تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہاکہ چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے لیے پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب پاکستان چین تعاون کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اہم معاہدے، ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

صدر شی جن پنگ نے کہاکہ چین اور پاکستان نے باہمی اعتماد، تفہیم اور تعاون پر مبنی ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود چین اپنی ہمسایہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے ممکنہ امن معاہدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم کابینہ اجلاس طلب کرلیا

نیویارک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور کمبوڈیا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، عالمی امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر قرار

طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغان دہشتگرد فرنچائزز کا پھیلاؤ، عالمی خدشات میں اضافہ

مشترکہ اعلامیہ: پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر، مستقبل کی نئی برادری کے قیام پر اتفاق

ویڈیو

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

عیدالاضحیٰ سیزن: مویشیوں کے چارے، سامان سجاوٹ کے عارضی اسٹالز، کم وقت میں بڑی کمائی کا ذریعہ

حج 2026 کے موقع پر میدان عرفات میں عازمین کے لیے شاندار انتظامات

کالم / تجزیہ

ہر راستہ بیجنگ کی جانب

کراچی میں ہونے والا فضائی حادثہ جس نے پاکستان کے ایوی ایشن نظام کو ہلا کر رکھ دیا

عیدالاضحیٰ: پہل اسلام آباد سے کی جائے؟