پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز (ایک روزہ) میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی
سیریز میں میزبان آئرلینڈ کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ دبئی کے راستے ڈبلن پہنچے گا جہاں ٹورنامنٹ کے تمام میچز کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم سہ ملکی سیریز میں مجموعی طور پر 4 میچز کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز 29 مئی کو میزبان آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔
اس سیریز کو آئندہ بین الاقوامی ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قومی ٹیم کو بڑے مقابلوں سے قبل معیاری پریکٹس کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی، شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ وہ آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی پاکستان کی کپتان ہوں گی۔
قومی اسکواڈ
قومی اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔













