ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 29 اور 30 مئی 2026 کو کمرشل بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھولنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں جمعہ 29 مئی 2026 کو شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان اوور دی کاؤنٹر سرکاری واجبات اور ٹیکس جمع کرا سکیں۔

اسی طرح ہفتہ 30 مئی 2026 کو کھلنے والی تمام بینک برانچز صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مزید برآں بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز کی جانب سے سرکاری لین دین کے لیے خصوصی کلیئرنگ کا عمل مکمل نہ ہو جائے۔

مزید پڑھیے: شرح سود میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ان کے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جن میں انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل ہیں بلا تعطل فعال رہیں تاکہ ٹیکس دہندگان آسانی سے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی کی ایلون مسک سے لڑائی کیا ہے اور 10 لاکھ ڈالر کا ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم