رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی محکمۂ شماریات کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضۂ حج ادا کیا۔

مزید پڑھیں:فریضہ حج کی تکمیل، ہزاروں زائرین کا مدینہ منورہ کی سمت روحانی سفر

محکمہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچے، جن کا تعلق 165 مختلف ممالک سے تھا، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 رہی، جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی حکام کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے حجاج میں سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 افراد فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے، جبکہ 54 ہزار 429 زمینی اور 6 ہزار 497 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں: فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ