کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت، اسلام آباد میں اہم شاہراہوں پر متبادل راستوں کا اعلان

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جڑواں شہروں میں کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’بنیان مرصوص‘ کرکٹ میچ کا اعلان

مذکورہ ٹریفک ڈائیورشنزکے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران 20 سے 25 منٹ اضافی وقت مد نظر رکھتے ہوئے گھروں سے نکلیں اور ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستوں یا سروس روڈز کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا منفرد اقدام

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک سے متعلق تازہ صورتحال جاننے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایف ایم 92.4 بھی سنتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم