’شیطان کلین بولڈ‘، رمی جمرات میں وسیم اکرم کے انداز پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ جہاں جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم روایتی جوش و جذبے کے ساتھ شیطان کو کنکریاں مارتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں انہوں نے اپنے مخصوص کرکٹ انداز کی جھلک دکھاتے ہوئے کنکریاں ایسے پھینکیں جیسے ان سوئنگ یارکر کرا رہے ہوں جبکہ رمی مکمل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار بھی کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

ایک صارف نے کہا کہ وسیم اکرم نے شیطان کو کلین بولڈ کر دیا ہے جبکہ ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’وسیم بھائی آپ نے شیطان کی ٹانگیں توڑ دی ہیں‘۔

تاہم کئی صارفین نے اس طرزِ عمل پر تنقید بھی کی اور کہا کہ عبادات کو سنجیدگی اور عقیدت کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ ناقدین کے مطابق رمی محض ایک رسم نہیں بلکہ حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی یاد اور نفس، غرور اور برائی کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، اس لیے اسے دکھاوے یا تفریح کا رنگ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

اس سے قبل بھی وسیم اکرم کی اسی انداز میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کرکٹ کے سنہرے دور کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ رمی جمرات حج کا اہم رکن ہے، جس میں عازمین مخصوص مقامات پر کنکریاں مارتے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp