وسیم اکرم کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم حج کی ادائیگی کے دوران اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ رمی جمرات کے موقع پر ان کی مشہور باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے دوران عرفات اور مزدلفہ کے لمحات نے متاثر کیا، روبن کوئزون

سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں سعودی عرب میں حج ادا کر رہے ہیں۔ رمی جمرات کے دوران انہوں نے شیطان کو کنکریاں مارتے وقت اپنے روایتی فاسٹ باؤلنگ ایکشن کا انداز اپنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم نے کنکری پھینکتے وقت اپنے مشہور لیفٹ آرم باؤلنگ انداز کی جھلک دکھائی، جس پر کرکٹ شائقین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سلطان آف سوئنگ نے شیطان کو بھی کلین بولڈ کر دیا‘۔

رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم اس سال حج کی ادائیگی کے لیے دیگر پاکستانی شخصیات کے ساتھ سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کرکٹ کے سنہرے دور کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ رمی جمرات حج کا اہم رکن ہے، جس میں عازمین مخصوص مقامات پر کنکریاں مارتے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ