پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی، میچ کی خاص بات کیا ہے؟

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز ہفتے کے روز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث باہر

سیریز کا پہلا ون ڈے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اپنے 1000ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی جو قومی کرکٹ تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہوگا۔

تمام میچز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کیا کہا؟

شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی جوش انگلس کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلی بار پاکستان میں پی سی بی لائیو کے ذریعے میچز کی براہ راست اسٹریمنگ کرے گا جبکہ شائقین پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور گریگ بلیوٹ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے‘، بین اسٹوکس بال لگنے سے زخمی ہوگئے

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا ٹیم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شامل ہے اور ان کے خلاف مقابلے ہمیشہ سخت ہوتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور پوری ٹیم کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 2 ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بلند ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کی بھرپور سپورٹ ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے