پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث باہر

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے جب آل راؤنڈر مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ سے باہر

ان کی عدم دستیابی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیریز کا آغاز 30 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے پرتھ میں ہی قیام کریں گے۔

مارش حالیہ آئی پی ایل سیزن میں شاندار فارم میں تھے جہاں انہوں نے 13 میچز میں 563 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 163.18 رہا۔ ان کی بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز میں شرکت بھی تاحال غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیے: بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، مچل مارش

اس طرح مارش آسٹریلیا کے ان بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جو پاکستان سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں جوش انگلس (کپتان)، الیکس کیری، کیمرون گرین، مارنس لبوشین، ایڈم زمپا، میتھیو رینشا اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: ‘مارش نے کیچ نہیں میچ ڈراپ کیا‘

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp