شدید گرمی سے مالاکنڈ اور مظفر آباد کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد کے پہاڑی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی ماحول کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟

مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے سنگینہ پہاڑ میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مقامی مساجد سے اعلانات کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور متعلقہ اداروں کی مدد کریں۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع مالاکنڈ کی تینوں تحصیلوں کے مختلف پہاڑی سلسلے اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ تحصیل بٹ خیلہ کے سنگینہ پہاڑ، درگئی کے جبن پہاڑ اور تحصیل تھانہ کے بایزی، آلہ ڈھنڈ ڈھیری اور زرکنڈی تنگے کے پہاڑی علاقوں میں آگ پھیلنے سے متعدد قیمتی درخت جل چکے ہیں جبکہ جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب مظفرآباد کے نواحی پہاڑی جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے باعث محکمہ جنگلات اور امدادی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر میر نصیر نے بتایا کہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث چیڑھ کے جنگلات میں قدرتی طور پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق محکمہ جنگلات کو آگ بجھانے کے لیے درکار جدید آلات اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے روایتی طریقوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، جنگلی حیات شدید خطرات سے دو چار

انہوں نے مزید کہا کہ تیز ہوائیں اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں، تاہم متعلقہ ادارے اور مقامی رضاکار آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور جنگلاتی علاقوں میں خشک سالی کے اثرات ایسے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، جس کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور جدید فائر فائٹنگ نظام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

ڈھاکا ائیرپورٹ کا تھرڈ ٹرمینل فعال کرنے کے لیے 19 جولائی تک معاہدہ متوقع

بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود سرحدی اموات کا سلسلہ جاری، ڈھاکا پریشان

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کے لیے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے