منفرد سائنسی مہمات: تاریخ کے وہ 5 دلچسپ مواقع جب ویڈیو گیمز خلا میں پہنچائی گئیں

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلا بازی اور طویل سائنسی مہمات کے دوران خلا بازوں کی ذہنی تفریح اور حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو گیمز کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، تاریخ میں ایسے پانچ منفرد مواقع آئے ہیں جب ویڈیو گیمز کو باقاعدہ فضا سے باہر خلا میں پہنچایا گیا اور خلا بازوں نے زمین سے دور رہ کر ان سے دل بہلایا۔

خلا میں کھیلی جانے والی پہلی گیم

 روسی خلا باز الیگزینڈر سیریب روف نے میر خلائی اسٹیشن پر اپنے 196 دنوں کے قیام کے دوران ایک چھوٹا ہینڈ ہیلڈ گیمنگ ڈیوائس اپنے ساتھ رکھا اور اس پر مشہور گیم ’ٹیٹرس‘ کھیلی۔ وہ خلا میں ویڈیو گیم کھیلنے والے تاریخ کے پہلے انسان بنے۔ بعد میں ان کا یہ گیمنگ ڈیوائس نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران بارہ سو بیس ڈالرز میں فروخت ہوا۔

میر خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ کا قیام

امریکی خلا باز اینڈی تھامس نے میر خلائی اسٹیشن پر اپنے چھ ماہ کے قیام کے دوران ’مونٹی پائیتھنز کمپلیٹ ویسٹ آف ٹائم‘ نامی کمپیوٹر گیمز کا ایک مجموعہ اپنے ساتھ رکھا۔ اگرچہ اسے کمپیوٹر کی چند بیکار ترین گیمز میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن طویل مہم کے دوران وقت گزارنے کے لیے یہ ان کا ایک اہم ذریعہ تھا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اسٹار کرافٹ

 امریکی خلا باز ڈینیئل بیری اپنے ساتھ اس وقت کی مقبول ترین گیم ’اسٹار کرافٹ‘ کی ایک کاپی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لے گئے۔ وہ زمین پر بھی یہ گیم بہت شوق سے کھیلتے تھے اور خلا میں اسے لے جانے کا مقصد زمین پر موجود اپنی اہلیہ اور بیٹی سے جڑے رہنا تھا۔ تاہم، 30 دن کی اس مختصر مہم میں انہیں گیم کھیلنے کا زیادہ وقت نہ مل سکا اور اب یہ کاپی گیم بنانے والی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں محفوظ ہے۔

خفیہ کمپیوٹر گیمز کا انکشاف

خلا باز جان ایل فلپس نے سال 2005 میں اپنے چھ ماہ کے خلائی مشن کے دوران ایک نجی کمپیوٹر اور کچھ خفیہ گیمز اپنے ساتھ رکھیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے 2009 میں ایک براہِ راست سوال و جواب کے سیشن کے دوران کیا، جس میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما اور اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ خلا میں تفریح کا وقت بہت کم ملتا ہے، لیکن یہ گیمز خلا بازوں کے حوصلے بلند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ورچوئل خلائی مخلوق کا حملہ

جدید دور میں خلا باز اسکاٹ کیلی اور ٹم پیک نے ناسا کے ایک منصوبے کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک جدید ترین عینک کا تجربہ کیا۔ اس تجربے کے دوران ان پر ورچوئل خلائی مخلوق نے حملہ کیا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے انگلیوں سے لیزر فائر کرنے والی ایک گیم کھیلی۔ یہ خلا میں ورچوئل اور مکسڈ رئیلٹی گیمنگ کا ایک انوکھا تجربہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی