دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی اچانک بندش،کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی اچانک بندش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، وفاق فوری نوٹس لے، شرجیل انعام میمن

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک میں سامنے آنے والے فنی مسئلے کی ہنگامی مرمت کے لیے 30 مئی کی شام ساڑھے 6 بجے بجلی کی فراہمی معطل کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس بند ہو گئے جس کے نتیجے میں شہر کو پانی کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں سپلائی معطل ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کے الیکٹرک کی جانب سے ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے آگاہ کیا گیا تھا، تاہم اب تک بجلی کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

مزید پڑھیے: کراچی: پانی کے منصوبے کے لیے واٹر بورڈ کو ساڑھے 10 ارب روپے کی فراہمی کا اعلان

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک پانی احتیاط سے استعمال کریں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار