سندھ میں شدید گرمی،  مضر صحت پانی اور ناقص گوشت کے استعمال سے گیسٹرو کے مریض بڑھ گئے

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ میں شدید گرمی، گوشت کو محفوظ رکھنے میں غفلت اور اس کے غیر محتاط استعمال اور مضر صحت پانی پینے کے باعث حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد مختلف معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے جن میں سے بڑی تعداد نے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، وفاق فوری نوٹس لے، شرجیل انعام میمن

کراچی کے 2 بڑے سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ سینیئر ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مریضوں کی طبی ہسٹری سے ظاہر ہوا کہ متاثرہ افراد نے یا تو خراب گوشت استعمال کیا یا ضرورت سے زیادہ گوشت کھایا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمران سرور شیخ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہر سال گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان دنوں گوشت وافر مقدار میں دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز 50 سے زائد گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے روز یہ تعداد بڑھ کر 130 سے زائد ہو گئی۔ تیسرے روز بھی 100 سے زائد مریض ہسپتال لائے گئے جبکہ ہفتے کی دوپہر تک مزید 25 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیے: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی اچانک بندش،کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر

طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی میں گوشت کو مناسب درجہ حرارت پر محفوظ نہ رکھنے سے وہ جلد خراب ہو سکتا ہے جس کے استعمال سے فوڈ پوائزننگ، ڈائریا اور گیسٹرو جیسی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گوشت کو فریزر میں محفوظ رکھا جائے، بار بار گرم کرنے سے گریز کیا جائے اور اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

مٹھی: ایک ہی محلے میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

تھرپارکر میں مٹھی کے نواحی گاؤں کے ایک ہی محلے میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی نشاندہی پر محکمہ پبلک ہیلتھ تھرپارکر نے متاثرہ علاقے میں فوری اقدامات کرتے ہوئے آر او پلانٹ کے لیے دو نئے ٹینک فراہم کر دیے ہیں۔

ایکسین پبلک ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق آر او پلانٹ پہلے سے فعال تھا تاہم پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور ضروری مرمت کے کام کو مکمل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق علاقے کے بیشتر لوگ آر او پلانٹ سے فلٹر شدہ پانی استعمال کرنے کے بجائے غیر فلٹر شدہ پانی استعمال کر رہے تھے جس کے باعث گیسٹرو کے کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران مٹھی میں 70 سے زائد افراد کو گیسٹرو کی شکایت پر سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی بھرمار ہزاروں افراد اسپتال پہنچ گئے

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف صاف اور فلٹر شدہ پانی استعمال کریں اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ معدے کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے چند گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، دولہا ہلاک، دلہن زخمی

104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟

ساؤتھ ایئر کا ڈی آئی خان اور چترال کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

‘اپنے ساتھ کچھ لیکر نہ جائیں’، سوئٹزرلینڈ میں بھارتی سیاحوں کو شرمندگی کا سامنا، ہوٹل انتظامیہ کا سخت پیغام

ویڈیو

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

آئندہ مالی سال کا بجٹ: کس کو ریلیف ملے گا اور کس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا؟

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک