لاہور میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی بھرمار ہزاروں افراد اسپتال پہنچ گئے

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز لاہور میں بظاہر گوشت کے بیجا استعمال اور غیر محتاط غذائی عادات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ڈائریا، گیسٹرو اور معدے کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گوشت محفوظ کرنے کے طریقے کیا ہیں؟

گزشتہ دو روز کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری اسپتالوں میں 20 ہزار سے زائد مریضوں نے علاج کے لیے رجوع کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں گزشتہ روز سے اب تک 35 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جبکہ جناح اسپتال میں 2 ہزار سے زائد اور سروسز اسپتال میں 18 سو سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ جنرل ہسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی 15 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں گوشت کا حد سے زیادہ استعمال، مصالحے دار اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کا بے دریغ استعمال شہریوں کو معدے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گوشت کو اعتدال کے ساتھ استعمال کریں اور اسے سبزیوں کے ساتھ پکانے کو ترجیح دیں۔

طبی ماہرین کے مطابق گوشت کے ساتھ سلاد، سبزیاں، دہی اور لیموں کا استعمال نظامِ ہاضمہ بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ ایک وقت میں 2 سے 3 چھوٹے ٹکڑوں سے زیادہ گوشت کھانے سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیے: عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ باربی کیو اور زیادہ چکنائی والے گوشت کا استعمال کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے اور دل سمیت دیگر امراض کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریض گوشت کم مقدار میں اور بغیر چکنائی کے استعمال کریں، جبکہ گوشت کے ساتھ میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں۔

اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کے مریض نمکین اور مصالحہ دار گوشت کم کھائیں اور کلیجی یا انتہائی چکنائی والے حصوں سے اجتناب کریں۔

ماہرین نے یورک ایسڈ کے مریضوں کو سرخ گوشت محدود مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دل کے مریض بغیر چربی والے بکرے کے گوشت کو ترجیح دیں اور ایک وقت میں 50 سے 75 گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائیں جبکہ گھی اور تیل میں تیار کردہ گوشت سے حتی الامکان پرہیز کریں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: حج کے بعد کی گئی قربانی کا گوشت کہاں جاتا ہے؟

ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ عید کی خوشیوں کے دوران متوازن غذا اپنائیں تاکہ معدے اور دل کے امراض سے محفوظ رہا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی کرپٹو کرنسی ماہر وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلہ جیت لیا

’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب

نیشنل چیمپیئنز کپ: پی سی بی کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، شاہین آفریدی سمیت 4کپتان مقرر

پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید : وزیر پیٹرولیم

مستقبل میں جین زی سے مودی سرکار کو لاحق خطرات، حکمران طبقہ شدید پریشان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان