104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہوگا جو تاریخ کا سب سے بڑا عالمی فٹبال ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ پہلی بار 48 ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اتریں گی جبکہ ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تین ممالک مل کر فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کی میزبانی کر رہے ہیں۔ امریکا دوسری، میکسیکو تیسری جبکہ کینیڈا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو قیام کی اجازت نہیں دی، ٹیم میکسیکو میں رہے گی

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیو ازٹیکا میں میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں ماضی میں دو ورلڈ کپ فائنلز منعقد ہو چکے ہیں۔

فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس بار 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیموں کے ساتھ آٹھ بہترین تیسرے نمبر کی ٹیمیں بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی جس کے باعث پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 32 متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی کو نیویارک/نیو جرسی میں کھیلا جائے گا جہاں 82 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش والا اسٹیڈیم عالمی چیمپئن کا فیصلہ کرے گا۔

موجودہ عالمی چیمپئن ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ فرانس، اسپین، انگلینڈ، برازیل، جرمنی، پرتگال اور نیدرلینڈز بھی ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا

فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ میں 1,248 کھلاڑی حصہ لیں گے کیونکہ ہر ٹیم کو 26 رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام شریک ممالک کو اپنے حتمی اسکواڈز 2 جون تک جمع کرانے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ ٹیموں، نئے فارمیٹ اور ریکارڈ تعداد میں میچز کی بدولت فیفا ورلڈ کپ 2026 شائقین کو تاریخ کا سب سے بڑا اور یادگار فٹبال ایونٹ فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے